3 ستمبر 2013 - 19:30
شام پر ممکنہ جارحیت، امریکی عوام مخالف

امریکی عوام شام کے خلاف فوجی کاروائي کئے جانے کے خلاف ہیں اور اس ملک کے صدر بارک اوباما ابھی تک شام کی حکومت کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزام کے تحت محدود فوجی کارروائی کئے جانے کے سلسلے میں اپنے ملک کے شہریوں کی حمایت حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

ابنا: سروے رپورٹ کے مطابق تقریبا 56 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ امریکہ کو شام پر حملہ نہیں کرنا چاہئے جبکہ محض 19 فیصد لوگ ہی شام کے خلاف فوجی کارروائی کئے جانے کے حق میں ہیں۔ اس سروے میں 1195 لوگوں کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے سروے کے مقابلے میں اس بار کے نتائج میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکی عوام اپنے ملک کے اعلی حکام کی جارحانہ اور جنگ پسندانہ پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔

.......

/169